سعودی سائبر سیکیورٹی مرکز نے واٹس ایپ صارفین کے لیے الرٹ جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی سائبر سیکیورٹی مرکز نے واٹس ایپ صارفین کے لیے انتباہ جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض: سعودی عرب میں سائبرسکیورٹی کے قومی مرکز نے واٹس ایپ صارفین کو نئی انتباہ جاری کردیں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق قومی مرکز برائے سائبر سیکیورٹی نے صارفین کو واٹس ایپ میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد پیدا ہونے والی خامیوں سے آگاہ کیا ہے۔

قومی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ (واٹس ایپ بزنس برائے آئی او ایس ، اینڈروئیڈ کے لئے واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس کے لیے اینڈروئیڈ) کی حالیہ تبدیلیاں انتہائی خطرناک ہیں۔

سعودی سائبر سیکیورٹی مرکز کے مطابق تمام شعبوں کے صافین کو خطرات لاحق ہیں۔ قومی مرکز برائے سائبر سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ تازہ تبدیلیوں کے بعد صارفین کے ڈیٹا کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں اس لئے ہیکرز ان خطرات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ہفتے سے ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی

Related Posts