اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کیلئے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے،وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt committed to improve working, living conditions of workers: PM

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے 24ویں یوم تاسیس پر بانی اراکین نعیم الحق، احسن رشید اور سلونی بخاری کو یاد کرتے ہوئے کہاہے کہ 24 سال قبل قائداعظم کے وژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ ہم بانی اراکین کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کیلئے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے، ہر کوئی قانون کے آگے برابر ہو اور طاقتور قانون کے تابع ہو۔

پاکستان تحریک انصاف کے 24 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ 24برس قبل آج ہی کے دن تحریک انصاف نے قائد اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کوایک جدیداسلامی فلاحی ریاست کی صورت میں ڈھالنے کے ا پنے نصب العین کی جانب سفرکا آغازکیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ہمیں درج ذیل سنگ میل عبور کرناتھے،قانون کی ایسی بالادستی کا قیام کہ اسکی نظرمیں سب برابراورطاقتور اس کے تابع ہوں۔ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے مضبوط شکنجے سے چھڑوا کر ان کی ازسرِ نو اور قدرے منصفانہ تقسیم کہ محروم اور نادار شہریوں کیلئے غربت سے نجات ممکن ہو سکے۔

ہماری یہ جدوجہد کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ طویل، کٹھن اور صبر آزما رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج میں اپنے ان بانی اراکین، نعیم الحق، احسن رشید اور سلونی بخاری کو بھی یاد کرنا چاہتا ہوں جن کی رفاقت سے آج ہم محروم ہیں۔

Related Posts