اسحاق ڈار کی واپسی عمران خان کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے، مریم اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی عمران خان کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہرروز اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی پر ایک فارن ایجنٹ، ہیروں اور گھڑیوں کے سوداگر اور آٹا چینی چور کا رونا بنتا ہے۔ یہ روئیں، چیخیں یا پیٹیں اسحاق ڈار وطن واپس آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا واپس آنا عمران خان جیسے جھوٹے اور فسطائی شخص کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہر روز اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیاسی منافق فون پر پیٹرول مہنگا اور عوام میں سستا کرنے کا کہتے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں، جلد بطور سینیٹر حلف اُٹھائیں گے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اسحاق ڈار کی واپسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے۔

انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ جب ایک مفرور سیدھا وطن واپس آکر اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہو جائے تو جج صاحبان جتنی مرضی تقریریں کرلیں انصاف کا نظام عوامی اعتماد کبھی حاصل نہیں کر پائے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار وطن واپس آچکے ہیں اور بطور وزیر خزانہ جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Related Posts