فی لیٹر پیٹرول پر 100 ریلیف ہماری جدوجہد کا نتیجہ ہے! امیر جماعت اسلامی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان دراصل ہماری مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیرِ اعظم کی اس اسکیم سے پیٹرولیم لیوی کے خلاف ہماری تحریک پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور جب تک لیوی کا مکمل خاتمہ نہیں کیا جاتا، ہمارے لانگ مارچ اور دھرنے جاری رہیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ وہ اس پوری اسکیم کا جائزہ لے رہے ہیں اور آج رات اس حوالے سے اپنا باضابطہ موقف جاری کریں گے۔

Related Posts