حج اور عمرہ زائرین کیلئے ویکسینیشن کارڈ کی شرط ملتوی؟ جانیں معاملہ ہے کیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ایئرلائنز آپریٹرز کمیٹی  نے کراچی ایئرپورٹ کے ہیلتھ آفیسر کو خط ارسال کیا ہے جس میں حج اور عمرہ پر جانے والے مسافروں کے لیے ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ کی لازمی شرط پر عمل درآمد یکم اکتوبر تک موخر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے والے تمام شہریوں (بشمول عازمینِ حج و عمرہ) کے لیے ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ کو لازمی قرار دیا گیا ہے جس کی موجودہ آخری تاریخ 16 ستمبر مقرر ہے۔

اے او سی کا موقف ہے کہ اتنے قلیل عرصے میں نئے نظام کی مکمل تیاری اور مسافروں تک رسائی مشکل ہے۔ کمیٹی کے مطابق اکثر مسافر پرواز کے وقت سے بالکل قریب ایئرپورٹ پہنچتے ہیں، جس سے وہاں ڈیجیٹل تصدیق یا ویکسینیشن کے باعث طویل قطاریں لگنے اور افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے۔

صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اے او سی نے تجویز دی ہے کہ مینول ویکسینیشن کارڈ کے خاتمے کی مہلت میں اضافہ کیا جائے۔ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے مسافروں کو اس نئے نظام سے بروقت آگاہ کیا جائے۔

کراچی میں صرف ایئرپورٹ کے بجائے شہر کے مختلف حصوں خصوصاً نادرا (NADRA) کے دفاتر یا ان کے اطراف میں ویکسینیشن اور رجسٹریشن سینٹرز قائم کیے جائیں تاکہ زائرین کو سہولت مل سکے۔

Related Posts