اے ٹی ایم کے باہر وارداتیں کرنے والا ملزم پولیس کے شکنجے میں! مسروقہ مال برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی میں مبینہ ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم بوتھ کے باہر شہریوں کو لوٹنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق آصف نامی یہ ملزم اے ٹی ایم کے قریب گھات لگا کر بیٹھتا تھا اور وہاں کیش نکلوانے آنے والے شہریوں کو اپنا نشانہ بناتا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اور اسے حراست میں لے لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینا ہوا موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ اور نقدی رقم برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

Related Posts