حق خوداردیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے‘وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی 13 ستمبر کو مظفر آباد جلسے پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت
وزیر اعظم عمران خان کی 13 ستمبر کو مظفر آباد جلسے پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حق خوداردیت کے حصول تک اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے‘بھارتی ریاستی دہشت گردی میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

بھارت کا اصل چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ۔اتوار کو ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3ماہ سے ذرائع ابلاغ کا مکمل بلیک آوٹ جاری ہے ۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے ،مقبوضہ جموں وکشمیر میں ادویات اور اشیائے خوردنوش کی شدید قلت ہے۔

مزید پڑھیں :یو این ایچ آر سی مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی تحقیقات کرئے،عمران خان

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں افراد کو جابرانہ حراست میں لے لیا گیا،ہزاروں نوجوانوں کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر قید کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی آج پہلے سے کہیں زیادہ سفاکانہ رخ اختیار کر گئی ہے ،عالمی برادری بھارتی جبر کو ختم کرنے کا کہہ رہی ہے۔

نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے ۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا ،حق خوداردیت کے حصول تک اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

Related Posts