پاکستان اور آسٹریلیا کا زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تجارت بڑھانے پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان اور آسٹریلیا نے زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جسے دو طرفہ تعلقات اور تجارت کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا نے خاص طور پر زراعت، ٹیکسٹائل اور سیاحت کے شعبہ جات میں دو طرفہ تجارت میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔ اس مفاہمت کے متعلق بیان وزیرِ تجارت نوید قمر کی جانب سے جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں 202 پوائنٹس کی مندی

وفاقی وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر اور پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کے مابین اسلام آباد میں گزشتہ روز ملاقات کے دوران مفاہمت طے پا گئی۔ وزیرِ تجارت اور آسٹریلین ہائی کمشنر نے اہم تجارتی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

فریقین کے مابین ملاقات کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ایف ٹی اے اور پی ٹی اے جیسے رسمی انتظامات کے تحت ترجیحی مارکیٹ تک رسائی کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔ وزیرِ تجارت نے آسٹریلیا کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے پر زور دیا۔

وزیرِ تجارت نے دو طرفہ تجارت کو حقیقی صلاحیت کے مطابق بڑھانے کے علاوہ فوڈ پراسیسنگ، ڈیری اور کیٹل انڈسٹری کو ترقی دینے میں دو طرفہ تعاون اور ٹیکنالوجی کی منتقلی جیسے اقدامات پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔

 

Related Posts