سندھ یونیورسٹی کے ایم فل ٹیسٹ میں قادیانیوں کی تفسیر کے سوالات شامل کردیئے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قادیانیوں کے نام بطور مفسر شامل کرنے پر سندھ یونیورسٹی کیخلاف تھانہ میں درخواست جمع
سندھ یونیورسٹی کے ایم فل ٹیسٹ میں قادیانیوں کی تفسیر کے سوالات شامل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ یونیورسٹی آف جامشورو میں ایم فل اور پی ایچ ڈیز میں داخلوں کے ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں، جس 28 جون سے جاری ہونے والے ٹیسٹ انٹرویوز ابھی تک جاری ہیں،جس میں مختلف شعبہ جات میں داخلے کئے جا رہے ہیں۔

سندھ یونیورسٹی آف جامشورو کی جانب سے اسلامک ڈیپارٹمنٹ میں لئے گئے ٹیسٹ کے دوران 100 ایم سی کیوز دیئے گئے ہیں۔

جن90نمبر پر دئے گئے ایم سی کیوز کے جواب میں پوچھا گیا ہے کہ تفسیر احمدیہ کس نے لکھی ہے؟۔ جس کے لئے 4 آپشن دیئے گئے ہیں، جن میں غلام احمد قادیانی، غلام احمد پرویز، سر سید احمد خان اور ملا جیون شامل ہیں۔

مذکورہ سوالیہ پیپر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ ایسا کیوں کیا گیا ہے؟۔ کیا اس کے علاوہ کوئی سوال نہیں پوچھا جاسکتا تھا؟،سوشل میڈیاپر صارفین کی جانب سے پرچہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر صدیق کلہوڑو سے رابطہ کیا گیا، تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔جس کے باعث ان کا مؤقف سامنے نہیں آسکا۔

واضح رہے کہ تفسیر احمدیہ معروف مفسر ملا جیون کی تصنیف کردہ ہے تاہم ایم فل کے ٹیسٹ کے ایم سی کیوز میں ملا جیون کے ساتھ ساتھ مرزا غلام احمد، غلام احمد پرویز کے آپشن دئیے گئے جس کی وجہ یہ بتانے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے یا اس سے یہ تاثر بھی ابھرتا ہے کہ انہوں نے بھی قرآن کی تفاسیر لکھی ہیں۔

مزید پڑھیں: جامعہ اردو میں معاہداتی بنیادوں پر لیگل ایڈوائزر اور منتظم GRMCبھرتی

Related Posts