کوئٹہ میں 3 بھائیوں کا قاتل سگا بھائی نکلا، جائیداد کے لالچ میں قتل کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ میں 3 بھائیوں کا قاتل سگا بھائی نکلا، ملزم نے جائیداد کی لالچ میں بھائیوں کی جان لی
کوئٹہ میں 3 بھائیوں کا قاتل سگا بھائی نکلا، ملزم نے جائیداد کی لالچ میں بھائیوں کی جان لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے تین بیٹوں کو قتل کرنے والا مقتولین کا سگا بھائی نکلا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قیس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شادی کی تقریب سے واپسی پر اپنے تینوں بھائیوں کو قتل کیا، جس کیلئے کزن کی پستول کا استعمال کیا۔

ملزم قیس نے کہا کہ اُس کے دل میں جائیداد کا لالچ تھا، بھائی ہر بات میں روک ٹوک کرتے تھے جس سے نہ خوش تھا۔ پولیس نے ملزم سے واردات کے دوران استعمال ہونیوالی پستول بھی برآمد کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کے گودام پر چھاپہ، پُرانے ٹائروں کی تاریخ بدل کر بیچنے کا انکشاف

پولیس کے مطابق ملزم نے ملازم اسفند پر بھی فائرنگ کی جو زخمی ہونے کے بعد انکھیں بند کرکے لیٹا رہا اور جب لوگوں کا شور سنا تو زخمی اسفند گاڑی سے باہر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر اچکزئی کی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی وآپس آرہی تھی کہ گھر کے قریب اُن کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر ناصر کے تین بیٹے 20 سالہ موسیٰ زریان، 18 سالہ صدران اور 8 سالہ بیٹا زرنگ موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔

Related Posts