شہریار آفریدی نے ووٹ کیوں ضائع کیا؟،تفصیلات منظر عام پرآگئیں، عمران خان سخت ناراض

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shehryar Afridi's vote rejected

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اسلام آباد کی دو نشستوں پر سینیٹ الیکشن کے دوران تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی کی جانب سے ووٹ ضائع کرنے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، وزیراعظم کا شدید ناراضگی کا اظہار۔

شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایم این اے ہیں، اس طرح کی غلطی کیسے کردی، آپ کو نہیں پتا کس طرح ووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے، آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیے تھی جبکہ شہریار آفریدی وزیراعظم کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔

مزید پڑھیں:سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، شہریارآفریدی نے اپنا ووٹ ضائع کردیا

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن شہریارآفریدی نے اپنا ووٹ ضائع کردیا۔اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے وقت شہریارآفریدی نے بیلٹ پیپر پر غلط نشان لگانے کے بعد دستخط بھی کئے، شہریار آفریدی نے وزیراعظم کو غلطی سے آگاہ کردیا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی نشستوں پر 341میں سے 340 ووٹ کاسٹ ہوگئے ہیں، جماعت اسلامی کے رکن نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا، صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts