مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر یورپی یونین اور او آئی سی کی سفیر کا تشویش کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر یورپی یونین اور او آئی سی کا تشویش کا اظہار
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر یورپی یونین اور او آئی سی کا تشویش کا اظہار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: یورپی یونین کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اولین ترجیح تشدد کی روک تھام ہے، جبکہ یورپی یونین میں اسلامی تعاون تنظیم کی سفیر عصمت جہاں نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں بشمول مشرقی یروشلم میں جاری تشدد پر او آئی سی کو گہری تشویش ہے۔

فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر ردعمل دیتے ہوئے پیٹر اسٹانو کا کہنا تھا کہ یورپی یونین مشرق وسطیٰ میں بامقصد مذاکرت کی بحالی چاہتا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین میں اسلامی تعاون تنظیم کی سفیر عصمت جہاں کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں جاری تشدد پر او آئی سی کو گہری تشویش ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عصمت جہاں کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے سربراہ سعودی عرب کی قیادت میں وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقد ہونے والے اجلاس نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی قابض حکام کے بار بار حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی اسرائیلی قبضے کے مقابلے میں فلسطینی عوام کے تاریخی موقف کی ہمیشہ حمایتی رہی ہے۔

Related Posts