کورونا متاثرہ مسافروں کی آمد: نجی ائیرلائن کا اجازت نامہ منسوخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا
پی آئی اے نے فیصل آباد سے اسکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سول ایوی ایشن انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نجی ایئر لائن کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک پرواز کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نجی ائیر لائن کی لاپرواہی سے کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، مذکورہ ایئر لائن سی اے اے کی ہدایات نظر انداز کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی۔

حقائق منظر عام پر آنے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ائیرلائن کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے نجی ائیرلائن کی 17 مئی کو دبئی سے پشاور کی پرواز کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان سعد بن ایوب نے بتایا کہ اس سے قبل پرواز پی اے 611 دس مئی کو کورونا سے متاثرہ 24مسافروں کو دبئی سے پشاور لے کر پہنچی تھی۔

ترجمان کے مطابق ایئر لائن انتظامیہ نے بار بار تنبیہ کے باوجود کورونا ایس او پیز نظر انداز کیے اور سولہ مئی کو دوبارہ 27 مثبت کیسز شارجہ سے پشاور لائے گئے۔

ترجمان سعد بن ایوب کا کہنا ہے کہ نجی ائیر لائن کی جانب سے کیے جانے والے اس عمل سے دیگر مسافروں کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہورہے ہیں۔

Related Posts