پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی، 100 انڈیکس میں 218 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی، 100 انڈیکس میں 218 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی، 100 انڈیکس میں 218 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغازمثبت انداز سے شروع ہوا جو اختتام تک جاری رہا۔ 100 انڈیکس میں 218 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گذشتہ قومی اسمبلی سے مالی سال 2021-22 کے بجٹ کی منظوری کے اثرات اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑنے لگے۔ کاروبار ہفتے کے تیسرے روز ابتدائی سیشن کے دوران 100 انڈیکس 47 ہزار 460 پوائنٹس پر دیکھا گیا تاہم اختتام پر پروفٹ گیننگ کی وجہ سے 100 انڈیکس 218 کے اضافے سے 47 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کے حجم میں 0.46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حصص کی مارکیٹ میں بدھ کے روز 152.999 لاکھ شیئر کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8.532 ارب روپے بنتی ہے۔

کے ایس اے 30 انڈیکس 51 پوائنٹس کے اضافے سے 18 ہزار 961 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایم آئی 30 انڈیکس 334 پوائنٹس اضافے سے 76 ہزار 621 پر بند ہوا جبکہ آل شیئر انڈیکس 226 پوائنٹس کے اضافے سے 32 ہزار 479 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سی اے اے نے غیرملکی ائیرلائنز پروازوں کی منسوخی کی خبروں کی تردید کردی

Related Posts