مویشی منڈی قربانی کے تین لاکھ جانوروں سے سج گئی، رونقیں بحال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مویشی منڈی قربانی کے تین لاکھ جانوروں سے سج گئی، رونقیں بحال
مویشی منڈی قربانی کے تین لاکھ جانوروں سے سج گئی، رونقیں بحال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کیٹل منڈی نادرن بائی پاس پر چھوٹے بڑے شہروں سے قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، تعداد 3 لاکھ سے تجاورکرگئی،دو وی آئی پی بلاکس کے علاوہ دیگر جنرل بلاکس میں گائے،بیل،بکرے اوراونٹ شہریوں کی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں۔

بیوپاری اور جانوروں کو پانی کی سہولیات کے علاوہ رات میں ہیوی جنریٹر کے ذریعے 24 گھنٹے بجلی کی سپلائی جاری ہے،مون سون بارشوں اور طوفانی ہواوں سے نبٹنے کے لیے کیٹل منڈی انتظامیہ نے حکمت عملی تیارکرلی۔

کراچی کے شہریوں نے افواہوں پرکان دھرنے کے بجائے جانوروں کی خریداری کے لیے کیٹل منڈی کا رخ کرلیا،ڈیری فارمرز نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو کراچی،کسان اورملکی معیشت کیخلا ف ایک سازش قراردیدیا۔

ترجمان کیٹل منڈی یاوررضا چاؤلہ نے کہا کہ سمندری طوفان کراچی سے جنوب میں 600 کلو میٹر کی دوری پرہے،کراچی میں 16 سے 17 جون تک تیز ہواؤں اور بارشوں کے پیش نظر انتطامیہ بھی الرٹ ہے،جبکہ کیٹل منڈی نادرن بائی پاس میں الرٹ جاری کردیا گیا۔

کیٹل منڈی نادرن بائی کے اطراف برساتی نالوں کی وجہ سے بارش کا پانی جمع نہیں ہوگا،سڑکیں پختہ اور کشادہ ہیں اور منڈی کے اطراف برساتی نالے بھی موجود ہیں۔

انتظامیہ کیٹل منڈی نادرن بائی پاس مظفرحسن کا کہنا تھا کہ بلاکس میں جانوروں کے لیے ڈالی گئی بھالو مٹی کی وجہ سے صرف کیچڑ ہوگا جسے بلیڈ لگاکر فوری صاف کردیا جائے گا،کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہماری ٹیمیں الرٹ ہیں۔

ورکرز بجلی سپلائی نے بتایا کہ سیکورٹی اقدامات آنے والے شہریوں اور بیوپاریوں کی حفاظت کے لیے کئے گئے ہیں،تیز ہوائیں چلنے کی صورت میں بجلی سپلائی ٹھیکیدار کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے، بجلی پول تین سے پانچ فٹ گہرائی میں پتھروں کے ساتھ مظبوطی کے ساتھ لگائے گئے ہیں۔

میڈیا کورآرڈینٹر کیٹل منڈی 2023 ذکی ابڑو کا کہنا تھا کہ طوفان کے پیش نظر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،ایڈمنسٹریٹر مظفر حسن کی جانب سے ریسکیو ٹیموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں،بجلی کے پول بھی مضبوطی سے گاڑے گئے ہیں۔

میڈیا کو آرڈینیٹر کیٹل منڈی نادرن بائی پاس انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو ٹیمیں ہر بلاکس کے لیے الرٹ ہیں،ذکی ابڑوکاکہنا تھا کہ برساتی نالوں کی وجہ سے بارش کا پانی جمع ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،روڈ، راستے بہت کشادہ ہیں،بلاکس میں کیچڑ ہوا تو فوری بلیڈ لگاکر صاف کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 121 پوائنٹس کی مندی

مویشی منڈی ناردن بائی پاس پر پولیس اور رینجرز کے جوان دن رات ہماری حفاظت پر مامور ہیں،اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں پورے شہر میں ہورہی ہیں کوئی ایک واقعہ مویشی منڈی کے اطراف ہو تو وہ نیشنل اور سوشل میڈیا پر افواہوں کی زد میں آجاتا ہے۔

Related Posts