کراچی یونیورسٹی میں واٹر بورڈ کی 84انچ قطر کی صائفن لائن پھٹ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی یونیورسٹی میں واٹر بورڈ کی 84انچ قطر کی صائفن لائن پھٹ گئی
کراچی یونیورسٹی میں واٹر بورڈ کی 84انچ قطر کی صائفن لائن پھٹ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ادارہ فراہمی و نکاسی آب کی ایک او ر لائن بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے پھٹ گئی ہے،لائن پھٹنے سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا، لائن کی بحالی میں ایک سے دو روزلگیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے پیپری پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کا بریک ڈاؤن ہوا، جس کی وجہ سے پیپری کی موٹریں نہیں لائی جاسکیں اور اس دوران پانی 84انچ قطر کی زیر زمین لائن کے ذریعے آگے آگیا۔

لائن میں پانی آنے کی وجہ سے 50سالہ پرانی زیر زمین صائفن لائن کراچی یونیورسٹی کے غیر آباد ایریا میں پھٹ گئی۔جس سے کراچی یونیورسٹی کے غیر آباد علاقے میں پانی پھیل کیا گیا ہے۔

کراچی یونیورسٹی کے اندر 84انچ قطر کی پھٹنے والی لائن 1972میں پہلی بار نصب کی گئی تھی۔زیر زمین لائن این ای کے، کے کے سامنے سے ہوتی ہوئی جامعہ کراچی کے اندر سے گزرتی ہوئی سی او ڈی فلٹر پلانٹ کی جانب جاتی ہے۔

اس حوالے سے کے ڈی سول ون کے ایگزیکٹیو انجینئرعمران عبداللہ نے نمائندہ ایم ایم نیوز کے رابطہ کر نے پر بتایا کہ دھابیجی سے پانی کا پریشرکم کرنے کے لئے کچھ پمپس بند کریں گے اور صائفن کو بچانے کے لئے اقدامات کریں گے جن میں پہلے مرحلے پر صائفن کے کھلے ایریا میں ایم ایس گیٹ ریزر وائر میں ڈالیں گے۔

تاکہ لائن میں مذید پانی نہ آئے اور لائن کی جلد از جلد مرمت کی جائے۔ ان کا مذید کہنا ہے کہ صائفن 19 میں گیٹ ڈالنے کے لئے کرین منگوا لی گئی ہے، لائن کو خالی کیا جارہا ہے، جس کے بعد لائن کو مرمت کیا جائے گا جس میں پانی چلانے تک 36گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 84انچ قطر کی صائفن پھٹنے سے سٹی ایریا کا 50 فیصد حصہ اور ضلع ساؤتھ و ایسٹ کے علاقے پانی کی قلت سے متاثر ہونگے۔

مزید پڑھیں: واٹربورڈ اسٹاف کالونیوں کے سرکاری گھر غیر متعلقہ افراد کو فروخت کئے جانے کا انکشاف

Related Posts