تھائی لینڈ کے بادشاہ نے پولیس کے لیفٹیننٹ جنرل سمیت 6 اعلیٰ افسران کو برطرف کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Thai king
Thai king

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرا لانگ کورن نے اپنی دیرینہ ساتھی کے بعد انتہائی برے کردار پر ایک خاتون، رائل ہاؤس ہولڈ بیورو میں تعینات پولیس کے لیفٹننٹ جنرل سکولکٹ چنترا اور دو شاہی محافظوں سمیت 6 افراد کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرا لانگ کورن کے حکم پر ملازمت سے فار غ کیے گئے محل کے 6 عہدیداروں میں ایک خاتون، سینئر پولیس عہدیدار اور شاہی گارڈز شامل ہیں۔

برطرف افسران پر ذاتی یا دیگر لوگوں کے فائدے کے لیے اپنی پوزیشن کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے ، شاہی فرمان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان لوگوں نے شاہی قوانین پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے شاہی معاملات کو نقصان پہنچا۔

واضح رہےکہ اس سےقبل تین روز پہلےبھی تھائی لینڈ کےبادشاہ نے تھائی فوج کی میجرجنرل سنینات وونگوا جیراپاکڈی کونامناسب رویے اورتھائی بادشاہ مہاوجیرالانگ کورن سےبےوفائی پرعہدےسےہٹادیا تھا، مہاوجیرالانگ کورن 2016 میں اپنےوالدبھومیبول ادولیاج کےانتقال کےبعد تھائی لینڈکےبادشاہ بنے تھے۔

دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی پر حال ہی میں عاید کردہ پابندیوں کو ہٹانے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکی پرامریکا کی عائد کردہ حالیہ پابندیوں کے خاتمے کا اعلان

Related Posts