نوازشریف کے مرض کی تشخیص، سروسزاسپتال میں علاج جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz sharif hospital

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر کراچی سے لاہور آنے والے ڈاکٹر طاہر شمسی نے نواز شریف کی بیماری کی تشخیص کرلی ہے، سابق وزیراعظم کو آئی ٹی پی کا مرض لاحق ہے۔

مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف بدستور لاہور کے سروسز اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، نواز شریف کے بون میرو ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو کینسر کا مرض لاحق نہیں لیکن آئی ٹی پی کی بیماری لاحق ہے۔

میڈیکل بورڈ کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو بار بار پلیٹ لیٹس کی کٹس لگائی گئیں لیکن ان کے سفید خلیے بار بار کم ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹرز بھی پریشانی کا شکار تھے اور ان سے مرض کی تشخیص نہیں ہوپارہی تھی تاہم اب نواز شریف کی بیماری کی تشخیص کر لی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم کا علاج شروع کردیا گیا ہے اور انہیں ایمیونوگلوبلن انجیکشن لگائے جارہے ہیں، ذرائع یہ مختصر مدت کی بیماری ہوتی ہے جو عموماً چھ مہینے تک رہتی ہے اور علاج سے ٹھیک ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن نوازشریف کی صحت کیلئے دل سے دعاگو ہوں، وزیراعظم

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو فی الحال بیرون ملک منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، طبی ذرائع کا کہنا ہے آئی ٹی پی ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتی ہے۔ اس بیماری میں ضرورت سے زیادہ خون بہتا ہے اور پلیٹلیٹس کی کمی ہوجاتی ہے۔

یاد رہے کہ پیر کو نواز شریف کی صحت اچانک خراب ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد کے پلیٹلیٹس خطرناک حد تک کم ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کی گئی تھیں۔

Related Posts