تیز گام ایکسپریس حادثہ:58 افراد کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

tezgam victims DNA
تیز گام ایکسپریس حادثہ:58 افراد کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: گزشتہ روز ہونے والے تیزگام سانحے میں جاں بحق ہونے والے 58 افراد کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ سے ان کا ڈی این اے کرانے فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ہیلتھ کے مطابق فرانزک لیب کی ٹیم نے لاشوں کے نمونے لے لیے ہیں جنہیں ممکنہ لواحقین سے میچ کیا جائے گا۔

شیخ زید اسپتال کے برن یونٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 2 زخمیوں کو برن یونٹ سے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کے بعد اب ان کے پاس 4 زخمی زیر علاج ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نشتر اسپتال میں زیرعلاج زخمیوں کی تعداد پانچ ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ تیز گام سے متعلق پاکستان ریلوے پولیس نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس میں حادثے کی بنیادی وجہ گیس سیلنڈرکاپھٹنا قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان: ٹرین میں آگ لگنے کے باعث 74افراد جاں بحق ، 40 زخمی

رپورٹ میں بتایا کہ تیزگام ٹرین سانحے میں 74 مسافر جاں بحق اور47 زخمی ہوئے، 60 مسافر ٹرین کے اندرجھلس کر جاں بحق ہوئے اور 6 اسپتال میں دم توڑگئے جب کہ 8 مسافر ٹرین سے چھلانگ لگاتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق متاثرہ ٹرین کے گارڈ محمد سعید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشیدکامیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا کہ ہم سے غلطی ہوئی، تبلیغی جماعت والوں کو چولہا لے جانے سے نہیں روکا جاتا تھا تاہم آئندہ سے ایسا نہیں ہوگا، تمام شہدا کے لیے پاکستان ریلوے کی جانب سے 15 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیاگیاتھا۔

Related Posts