مستحکم افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ سارے خطے کےلیے اہمیت کا حامل ہے، وزیر خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مستحکم افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ سارے خطے کےلیے اہمیت کا حامل ہے، وزیر خارجہ
مستحکم افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ سارے خطے کےلیے اہمیت کا حامل ہے، وزیر خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کے ذریعے افغانستان میں قیام امن ، خطے کے امن و استحکام اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا کے وزیر خارجہ مارک گارنیو سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کینیڈین وزیر خارجہ کو افغانستان کی صورتحال پر متفقہ لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے کیے گئے حالیہ چار ملکی دورے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔

شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے افغانستان میں قیام امن کو خطے کے امن و استحکام اور ترقی کیلئے ناگزیر قرار دیا۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی معاشی و انسانی معاونت کیلئے آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں انسانی المیے کے پیش نظر، افغانوں کو ہوائی اور زمینی راستوں سے امدادی سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر خارجہ نے افغانستان کو امدادی سامان کی ترسیل کیلئے ”انسانی راہداری“ کھولنے کی بابت کینیڈین ہم منصب کو آگاہ کیا۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے، کینیڈین حکومت معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے ۔

وزیر خارجہ نے کینیڈین ہم منصب سے مطالبہ کیا کہ وبائی صورتحال میں بہتری کو پیش نظر رکھتے ہوئے، طلبا اور کاروباری حضرات کی مشکلات میں کمی لانے کیلئے ویزہ ایڈوائزری پر نظر ثانی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حرا مانی کے والد سید فرخ جمال انتقال کر گئے

Related Posts