نصیرالدین شاہ اور تبو کی نئی فلم ’کتے‘ کا ٹیزر ریلیز ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نصیرالدین شاہ اور تبو کی نئی فلم ’کتے‘ کا ٹیزر ریلیز ہوگیا
نصیرالدین شاہ اور تبو کی نئی فلم ’کتے‘ کا ٹیزر ریلیز ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ، ارجن کپور اور تبو کی نئی فلم ’کتے‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔

آسمان بھردواج کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’کتے‘ میں لیجنڈی اداکار نصیر الدین شاہ، ارجن کپور، تبو، کونکنا سین شرما اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کُمد مشرا، رادھیکا مدن اور شردل بھردواج شامل ہیں۔

اداکار ارجن کپور نے تین روز قبل فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا۔ جس میں فلم میں شامل اداکاروں کی تصاویر شامل تھیں، انہوں نے اس کے کیپشن میں لکھا کہ 1 ہڈی اور 7 کتے، افراتفری شروع ہونے والی ہے۔ کتے سینما گھروں میں 13 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor)

یہ بھی پڑھیں:

2022 پر ایک نظر، پاکستان میں موسیقی کے یادگار لمحات

کتے کو لو رنجن، وشال بھردواج، انکور گرگ، اور ریکھا بھردواج نے لو فلمز اور وشال بھردواج فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ اسے گلشن کمار اور بھوشن کمار کی ٹی سیریز نے پیش کیا ہے۔ فلم کی موسیقی وشال بھردواج دیں گے جس کے بول گلزار نے لکھے ہیں۔ فلم 13 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Related Posts