2022 پر ایک نظر، پاکستان میں موسیقی کے یادگار لمحات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جیسا کہ سال 2022 اپنے اختتام کو ہے، یہ سال پاکستانی موسیقی کے حوالے سے یادگار رہا، بہت سے ایسے پاکستانی گانے تھے جنہوں نے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی۔

عروج آفتاب کے سال میں 2 بار گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے سے لے کر دنیا بھر میں دل جیتنے والے گانے پسوڑی تک، رواں سال پاکستانی موسیقی کے یادگار لمحات پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

عروج آفتاب اور گریمی
Arooj Aftab becomes first Pakistani singer to win a Grammy | Music News |  Al Jazeera

عروج آفتاب، جنہوں نے گزشتہ سال گریمی جیتنے والی پہلی پاکستانی بن کر تاریخ رقم کی، ایک بار پھر انوشکا شنکر کے ساتھ اپنے ٹریک اُدھرنا کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کیٹیگری میں گریمی کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

37 سالہ گلوکارہ، جو تقریباً 15 سال سے امریکی شہر نیویارک میں مقیم ہیں، اپنے کام کے لیے مسلسل عالمی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

2022 کا مقبول ترین گانا پسوڑی

گوگل کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق سال 2022 میں پاکستانی گانے پسوڑی کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے صارفین نے گوگل پر سرچ کیا ۔

رپورٹ کے مطابق گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے پسوڑی کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہونے والے گانوں میں دوسرا نمبر دیا گیا ہے جبکہ اپنی مقبولیت میں اس گانے نے معروف کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔

علی سیٹھی اور شائے گل کا گیت پسوڑی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں رواں برس ریلیز ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرلی۔

مس مارول میں پاکستانی گانوں کی شمولیت

Ms. Marvel is a win for brown representation in mainstream media

بین الاقوامی سیریز مس مارول میں 14 پاکستانی گانے شامل کیے گئے تھے ۔کوک اسٹیوڈیو کا گانا پیچھے ہٹ مس مارول میں شامل کیاگیاجسے گلوکار حسن رحیم، طلعت قریشی اور جسٹن بیبز نے گنگنایا تھا۔

علاوہ ازیں سیریز میں جو دیگر پاکستانی گانے شامل کیے گئے اُن میں کوکو کورینا، سوہنی آئی لو یو،پسوڑی، ڈسکو دیوانے،ڈوبنے دے، میرا لونگ گاواچہ اور داسبی سانگ شامل تھے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14

Coke Studio Season 14: Abida Parveen & Naseebo Lal stole the show!

رواں سال کے کوک اسٹوڈیو کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ اس میں موسیقی کےاثرات کی ایک وسیع رینج پیش کی گئی، جس میں کلاسیکی، صوفی، فوک، قوالی، غزل، بھنگڑا، پاپ، راک، ریپ اور ہپ ہاپ شامل ہیں۔

بلال مقصود کا گانا’نیا نیا‘

From his favourite lyricist to how he proposed: Bilal Maqsood answers fans'  burning questions - Celebrity - Images

بلال مقصود نے اسٹرنگز سے ریٹائرمنٹ کے بعد رواں سال اپنا پہلا گانا’نیا نیا‘ ریلیز کیا، جس گانے کو سامعین نے کافی پسند کیا۔

میشا شفیع کا گانا راجکماری

INSTAGRAM

معروف گلوکارہ میشا شفیع نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنا گانا راجکماری ریلیز کیا۔

عاصم اظہر کا ’حبیبی‘

Pak singer Asim Azhar makes waves with 'Habibi' - GulfToday

نوجوان گلوکار عاصم اظہر کا ’حبیبی‘ رواں سال ریلیز ہوا جس نے عالمی سطح پر بھی کافی مقبولیت حاصل کی ۔

کناں یاری کی مقبولیت

Kana Yaari LIVE session w/Quickstyle - YouTube

کیفی خلیل، ایوا بی اور عبدالوہاب بگٹی پر مشتمل گانا ’کنا یاری‘ مشہور بین الاقوامی ڈانس گروپ ’دی کوئیک اسٹائل‘ کی توجہ حاصل کرنے کے بعد بین الاقوامی شہرت حاصل کرگیا جنہوں نے گانے پر ایک ویڈیو بنائی تھی۔