طالبان کا عیدالفطر کے موقع پر افغانستان میں 3روزہ جنگ بندی کااعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Taliban announce three-day ceasefire in Afghanistan on Eid al-Fitr

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل:افغانستان میں طالبان نے ملک بھرمیں مذہبی تہوار عیدالفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کااعلان کیا ہے تاکہ افغان عوام ایک بار پھرپرامن اور محفوظ ماحول میں عیدکی خوشیاں مناسکیں۔

سوشل میڈیا پر جاری طالبان کے سیاسی امور کے ترجمان محمد نعیم نے اپنے ایک بیان میں عیدالفطر کے موقع پر تین روزہ فائربندی کا اعلان کرتے ہوئے افغانستان میں تمام طالبان اور مجاہدین کو اپنی تمام تر کاروائیاں روکنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

افغانستان میں ماہ شوال کا چاند نظرآنے کی صورت میں عیدالفطر کل بروزبدھ یا پرسوںبروز جمعرات متوقع ہے۔بیان میں طالبان سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر ان دنوں میں دشمن کوئی حملہ کرتا ہے تو اپنے اور اپنے علاقے کی حفاظت اوردفاع کے لئے تیار رہاجائے۔طالبان کے بیان پر فوری طورافغان حکومت کا موقف سامنے نہیں آیا ہے تاہم توقع ہے کہ افغان حکومت طالبان کے اعلان کا خیرمقدم کرے گی۔

دوروز قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے، امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دشت بارشی میں سید الشہدا ہائی سکول کے قریب اُس وقت دھماکے ہوئے جب اسکول میں چھٹی کا وقت تھا اور طلبہ اسکول سے نکل رہے تھے۔

مزید پڑھیں:افغانستان میں دہشت گردی میں اضافہ قیامِ امن کیلئے خطرناک ہے۔ملالہ یوسف زئی

دھماکے کے بعدامریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اگر طالبان نے امن کے بجائے جنگ کو ترجیح تو دی تو اپنے دوستوں کی مدد کے لیے امریکی فوج دوبارہ آئے گی۔

خیال رہے کہ زلمے خلیل زاد نے حال ہی میں ازبکستان، قطر، افغانستان اور تاجکستان کے دورے سے لوٹے ہیں اور برلن میں اتحادیوں کے اہم اجلاس میں بھی شرکت کی تھی جس کا مقصد امریکی فوجیوں کے 11 ستمبر تک بحفاظت واپسی کا انتظام کرنا تھا۔

Related Posts