کراچی، ملیر کے اسکول میں حادثے کے دوران زخمی طالبِ علم حذیفہ انتقال کر گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے ملیر میں واقع نجی اسکول میں حادثے کے دوران زخمی ہونے والا کمسن طالبِ علم حذیفہ علاج کے دوران ہسپتال میں انتقال کرگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے ماڈل کالونی میں گزشتہ ماہ 24 فروری کو نجی اسکول میں ہوٹل کے اسٹال پر طالبِ علم حذیفہ کو لمکا ڈرنک کی بوتل کا ٹکڑا گلے پر لگا جس کے نتیجے میں حذیفہ شدید زخمی ہوا جسے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں تیز رفتار بس نے 20 سے زائد گاڑیوں کو روند ڈالا

کم و بیش 5روز تک زیرِ علاج رہنے کے بعد حذیفہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔ کمسن طالبِ علم حذیفہ کی نمازِ جنازہ عشاء کی نماز کے بعد ادا کی گئی جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں لائی گئی ہے۔ بچے کی والدہ کا بیان سامنے آگیا۔

انتقال سے قبل بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ مجھے بچے کے متعلق فون پر بتایا گیا کہ حادثہ ہوا ہے، آپ اسکول آئیں۔ اسکول گئی تو بتایا گیا کہ بچے کو ہسپتال لے گئے ہیں۔ انہوں نے بچے کے ساتھ حادثے کی ذمہ داری نجی اسکول انتظامیہ پر عائد کی۔

قبل ازیں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نجی اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا تھا۔

ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز نے نجی اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ بچے کے علاج اور میٹرک تک تعلیم کا خرچ اسکول انتظامیہ اٹھائے۔ حذیفہ کے انتقال کے بعد لواحقین نے انصاف کی اپیل کی ہے۔

Related Posts