کراچی میں تیز رفتار بس نے 20 سے زائد گاڑیوں کو روند ڈالا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ کے صوبائی دارلحکومت کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں راشد منہاس روڈ پر ایک تیز رفتار بس نے 20 سے زائد گاڑیوں کو ٹکر ماردی۔

پولیس کے مطابق واقعہ راشد منہاس روڈ پر لال فلیٹس کے قریب پیش آیا، جس سے 20 سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بس نجی ٹیکسٹائل کمپنی کی ملکیت ہے جو ملازمین کو فیکٹری لانے لے جانے کے لیے مختص ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آبادمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، جلسے جلوسوں پر پابندی عائد

ابتدائی تفتیش کے مطابق تیز رفتاری کے دوران بس کا بریک فیل ہوگیا تھا، جس سے سڑک پر چلنے والی اور کنارے پر کھڑی ہوئی کاریں اس کی زد میں آگئیں۔

پولیس کے مطابق بس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

Related Posts