بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی کے بعد طلاق کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی اداکارہ کونکنا سین نے بڑے عرصے تک اپنی شادی چھپائے رکھی، جو بعد میں طلاق پر منتج ہوئی، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا؟ 

کونکنا نے سال 2005 میں فلم ‘پیج تھری’ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا تاہم اس سے قبل بھی وہ اداکاری کے شعبے سے ہی وابستہ تھیں۔

1983 میں بطور چائلڈ اسٹار بنگالی فلم ‘اندرا’ میں پہلی مرتبہ کیمرے کے سامنے آئیں اور پھر 2001 میں بطور نوجوان اداکارہ بنگالی فلم ‘ایک جے آچھے کنیا’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

کونکنا کی کامیاب فلموں میں ‘آجا نچ لے’ ، ‘ایک تھی ڈائن’ ، ‘ویک اپ سِڈ’ ، ‘ لائف ان آ میٹرو’ ، ‘پیج تھری’ و دیگر شامل ہیں لیکن ان کی زندگی میں سب سے بڑی تبدیلی لانے والی فلم ‘مکسڈ ڈبلز’ ثابت ہوئی۔

سال 2006 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ‘مکسڈ ڈبلز’ میں کونکنا کے مدِمقابل اداکار شوری کو کاسٹ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کے سیٹ پر کونکنا اور شوری پہلی مرتبہ ملے اور فلم کی اسکرپٹ پڑھتے ہوئے دونوں کی دوستی کا آغاز ہوا۔

رفتہ رفتہ یہ دوستی پیار میں بدلنے لگی اور اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں کی محبت پروان چڑھ گئی۔

فلم کی ریلیز کے بعد کونکنا اور شوری نے لیو ان ریلیشن شپ میں رہنا شروع کر دیا لیکن دونوں نے اس رشتے کو میڈیا لائم لائٹ سے چھپائے رکھا۔

کئی سالوں تک ڈیٹنگ اور اپنے رشتے کے بارے میں خاموشی اختیار کرنے کے بعد دونوں نے اچانک اپنی منگنی کا اعلان کرکے اپنے رشتے کو آفیشیل کر دیا۔ ان کی منگنی کے کچھ عرصے بعد جوڑے نے 2010 میں شادی کر لی۔

شادی کے ایک سال بعد 2011 میں کونکنا کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام ہارون رکھا لیکن اس کے بعد دونوں کے رشتے میں دراڑ پڑنے لگی اور سال 2015 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں لیکن قانونی طور پر طلاق نہیں لی۔

علیحدگی کے پانچ سال بعد 2020 میں دونوں نے قانونی طور پر بھی طلاق لے کر ایک دوسرے کی زندگی سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی۔

اگرچہ دونوں میں طلاق ہوچکی ہے لیکن اپنے بیٹے ہارون کی پرورش ایک ساتھ کر رہے ہیں اور حال ہی میں ہارون کی سالگرہ بھی کونکنا اور شوری نے ساتھ منائی۔

Related Posts