خوشی ہے پاکستان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے کردار ادا کررہا ہے، سعودی وزیر خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خوشی ہے پاکستان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے کردار ادا کررہا ہے، سعودی وزیر خارجہ
خوشی ہے پاکستان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے کردار ادا کررہا ہے، سعودی وزیر خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی دورہ پاکستان کی خواہش رکھتے ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورے سے متعلق فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودیہ کے 70 سال پر محیط تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے میں تجارت، معاشی تعاون پر توجہ مرکوز تھی۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے گذشتہ دورے میں مخصوص پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا، تاہم اب مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئےعمل پیرا ہے، دونوں ممالک ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ خوشی ہے پاکستان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، مسئلے سے متعلق اسلامی ممالک میں بات چیت ضروری ہے، اسلاموفوبیا کے خلاف او آئی سی کا کردار بھی اہم ہے۔

قبل ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعے کی شب وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تاجر برادری نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے عید تک دکانیں کھلوانے کی اپیل کردی

Related Posts