پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فلم ٹچ بٹن کا پریمیئر گزشتہ شب لاہور میں منعقد ہوا۔
فلم کے پریمیئر میں متعدد شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی، آیئے اس تقریب پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
فلم ٹِچ بٹن 25 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
فلم کے پریمیئر میں اس کی کاسٹ کے علاوہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔
فلم کی مرکزی کاسٹ میں ایمان علی، فیروز خان، فرحان سعید اور سونیا حسین شامل ہیں۔
جن ستاروں نے فلم کے پریمیئر میں شرکت کی اُن میں سمیع خان، ماورا حسین، میرا، زویا ناصر، صاحبہ، افضل خان (ریمبو)، سہیل احمد، ایمان علی، سونیا حسین، فرحان سعیداورعروہ حسین شامل ہیں۔
قاسم علی مرید کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جس میں ایکشن بھی شامل ہے۔
فلم کو معروف اداکارہ عروہ حسین نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اُن کا ایک آئٹم نمبر بھی فلم میں شامل ہے۔
فلم ٹچ بٹن کو 2020 میں عیدالفطر کے موقع پرریلیز ہونا تھا، تاہم کورونا کی وجہ سے فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔