سری لنکا معاشی ابتری کا شکار، پیٹرول کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکا معاشی ابتری کا شکار، پیٹرول کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب
سری لنکا معاشی ابتری کا شکار، پیٹرول کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کولمبو: سری لنکا کی معاشی حالت مزید ابتر ہوگئی، سری لنکا کے وزیر برائے بجلی اور توانائی کے مطابق ملک میں پیٹرول کا بہت کم ذخیرہ رہ گیا ہے اس لیے اب صرف ایمبولینس سروس کو جاری رکھنے کے لیے پیٹرول دیا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے وزیر برائے بجلی اور توانائی نے پارلیمنٹ میں سوال کے جواب میں ارکان کو بتایا کہ کولمبو پورٹ پر پیٹرول شپمنٹ 28 مارچ سے موجود ہے لیکن پیٹرول شپمنٹس کی ادائیگی کیلئے رقم موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فنڈز تلاش کر رہے ہیں، جلد کوئی حل نکل آئے گا۔مالی بحران شدید تر ہوتاجا رہا ہے۔ پیٹرول کی خریداری کے لیے کریڈٹ لیٹرز کھولنا ہے جس کے لیے ڈالرز کی قلت ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس ہفتے کے آخر تک پیٹرول دستیاب نہیں ہوگا۔ملک میں پیٹرول کا صرف اتنا ذخیرہ رہ گیا ہے جو ایمبولینس کے استعمال میں آئے گا۔ عوام سے درخواست ہے کہ پمپمس پر قطاریں نہ لگائیں۔

مزید پڑھیں:دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے نئے ریکارڈ قائم، اقوامِ متحدہ کا اظہارِ تشویش

واضح رہے کہ سری لنکا میں اس وقت شدید مالی بحران ہے، ڈالرز کے فقدان کے باعث پیٹرول سمیت ضروری اشیا درآمد کرنے کے لیے پیسے نہیں جس پر ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور وزیراعظم راجا پاکسے کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے۔

Related Posts