وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر عامر بلال نے استعفیٰ دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر عامر بلال نے استعفیٰ دے دیا
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر عامر بلال نے استعفیٰ دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر عامر بلال نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع وزارت صحت کا کہن ہے کہ معاون خصوصی ڈاکٹر عامر بلال استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا چکے ہیں، وزیراعظم نے ڈاکٹر عامر بلال کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عامر بلال معاون خصوصی برائے میڈیکل ایجوکیشن، پیشنٹ کیئر تھے، عامر بلال پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل سے متعلقہ معاملات پر نالاں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر بلال پی ایم ڈی سی میں من پسند قانون سازی نہ ہونے پر ناراض تھے، عامر بلال پی ایم سی دور کی تجویز کردہ قانون سازی کی منظوری چاہتے تھے، ڈاکٹر عامر بلال نومبر 2023 میں وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر ہوئے تھے۔

دوسری جانب سینئر سیاستدان جہانگیرترین نے انتخابات میں ناکامی کے بعد سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین نے اپنے مختصر بیان میں استحکام پاکستان (آئی پی پی) کی چیئرمین شپ اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ انتخابات میں حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مخالفین کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جہانگیرترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے دیگر ارکان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ استحکام پاکستان (آئی پی پی) کی چیئرمین جہانگیرترین نے پنجاب کی دو قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑا جس میں انہیں شکست ہوئی۔

Related Posts