پرینیتی کی گلوکاری پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی لیجنڈ گلوکارہ فریدہ خانم کا گانا ‘آج جانے کی ضد نہ کرو’ بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو گانا مہنگا پڑ گیا۔

پرینیتی چوپڑا اداکاری کے ساتھ گلوکاری کا بھی شوق رکھتی ہیں اور اسی سلسلے میں حال ہی میں پرینیتی چوپڑا نے ممبئی میں اپنے کانسرٹ کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے اپنی آواز کا جادو جگانے کی کوشش کی، لیکن وہ تعریف کے بجائے تنقید کی زد میں آگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @parineetichopra

پرینیتی چوپڑا نے پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ فریدہ خانم کا گانا ‘آج جانے کی ضد نہ کرو’ گایا جس کو کانسرٹ میں بھی خاص پذیرائی نہ ملی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے نشتر برسانا شروع کردیئے گئے۔

گانے کی ویڈیو پرینیتی چوپڑا کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس پر صارفین کی جانب سے منفی تبصرے کرنے شروع کردیئے گئے۔

بعض صارفین کا تنقیدکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘آپ گانے کی ضد نہ کرو’، کسی نے لکھا اچھا ہنر ہے لیکن اسے چھپا کر رکھیں۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts