صنعتی وپیداواری سرگرمیوں کافروغ اولین ترجیح ہے، ناصر حسین شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Local Govt Minister directs uninterrupted water supply to industries

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو نارتھ کراچی صنعتی ایریا کی صنعتوں کوبلاتعطل پانی کی فراہمی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں اور پیداواری سرگرمیوں کا فروغ پیپلز پارٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جاسکیں اور صوبے میں خوشحالی آئے۔

یہ بات انہوں نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز خان ،سینئر نائب صدر شبیر اسماعیل، نائب صدر نعیم حیدراورسجاد وزیر سے ملاقات کے موقع پر کہی۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک سے قرض لینے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا، اسماعیل ستار

سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ کاروبا رکرنے کاآسان بنانے اور صنعتوں کی پیداواری لاگت کو کم کیے بغیرصنعتی فروغ ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت نے تاجروصنعتکار برادری کی مشکلات کو کم کرنے اورسہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا باالخصوص صنعتی ایریا کے روز انفرااسرکچر کو بہتر بنانے کے لیے خطیر فنڈز فراہم کیے تاکہ بلارکاوٹ صنعتی پہیہ گھومتا رہے اورکاروبار کو بھی ترقی ملے۔

انہوں نے نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان کی جانب سے صنعتوں کو پانی کی فراہمی کے تعطل کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ہی ایم ڈی واٹر بورڈکو ہدایت کی کہ فیکٹریوں کو چلانے کے لیے ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے جس پر نکاٹی کے وفد نے وزیربلدیات کا شکریہ ادا کیا اور صنعتکار برادری کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Related Posts