سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلئے فوج طلب کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلئے فوج طلب کر لی
سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلئے فوج طلب کر لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی۔ صوبائی حکومت نے وفاقی وزارتِ داخلہ کے نام فوج طلبی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

سندھ حکومت نے وفاق کو خط لکھا ہے جس میں آئین کی دفعہ 245 کے تحت صوبے بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر قابو پایا جاسکے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ صوبہ سندھ میں کورونا کے 2 لاکھ 77 ہزار 593 کیسز رپورٹ جبکہ وائرس کے باعث 4 ہزار 593 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ صوبے بھر میں فعال کیسز 10 ہزار 862 ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاہور، کراچی اور حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

شہرِ قائد میں ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز کی 16 یوسیز میں 2 ہفتوں کیلئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں عوام کی غیر ضروری نقل و حرکت اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

مزید پڑھیں: کورونا کی روک تھام، کراچی، حیدر آباد اور لاہور میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Related Posts