کراچی میں کڑاکے کی گرمی، حکومت نے بارش کا الرٹ کیوں جاری کردیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh issues rain alert
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں جہاں عید کے پہلے دن شدید گرمی کی وجہ سے لوگوں نے گھروں کے اندر رہنے کو ترجیح دی وہیں محکمہ بلدیات سندھ نے صوبے بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں آج 11 اپریل سے 15 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسمی حالات میں یہ تبدیلی حیرت انگیز طور پر اس وقت سامنے آئی جب کراچی میں عید کے دوران گرمی کی لہر دیکھی گئی۔

بدھ کے روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس زیادہ نمی کے ساتھ دیکھا گیا، جس نے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کیا۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی پر عمل کرتے ہوئے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ممکنہ شدید بارش اور طوفان کے خلاف تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Related Posts