سندھ، سرکاری ملازمین کو 3 دن میں ویکسنیشن کرانے کی حتمی وارننگ دیدی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ، سرکاری ملازمین کو 3 دن میں ویکسنیشن کرانے کی حتمی وارننگ دیدی گئی
سندھ، سرکاری ملازمین کو 3 دن میں ویکسنیشن کرانے کی حتمی وارننگ دیدی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ حکومت کے ماتحت محکموں کے ملازمین کو 3 دن میں ویکسنیشن کرانے کی حتمی وارننگ دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق صوبائی محکموں کے ملازمین کو تین دن میں ویکسنیشن کرانے کی حتمی وارننگ دے دی گئی ہے۔

تمام محکموں کے ملازمین کو کورونا ویکسینیشن کارڈ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔دوسری جانب صوبائی محکموں نے ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں۔

جن کے تحت کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں جولائی سے بند کردی جائیں گی۔ذرائع سندھ حکومت کے مطابق صوبے کے 4 لاکھ ملازمین وافسران میں سے تاحال نصف نے بھی ویکسینیشن نہیں کروائی۔

سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کے 30 فیصد سے زائد ملازمین نے کورونا ویکسین نہیں کروائی، سندھ بھر کی بلدیاتی کونسلز کے 30 ہزارسے زائد ملازمین کو کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز نہیں لگا۔

جب کہ محکمہ تعلیم کے ہزاروں تدریسی و غیر تدریسی عملے نے بھی تاحال کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ جمع نہیں کروایا۔اس صورتحال کے بعد سندھ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی،ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Related Posts