جنرل شجاع پاشا کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ، حکومتی موقف بھی سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shuja Pasha likely to be made new governor Sindh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احمد شجاع پاشا کو گورنر سندھ بنانے کے حوالے سے افواہوں  کا بازار گرم،سندھ حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) احمد شجاع پاشا کو عمران اسماعیل کی جگہ سندھ کا نیا گورنر بنانے کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں۔

سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت سے نالاں عوام کی جانب سے احمد شجاع پاشا کو گورنر سندھ بنانے کے حوالے سے مبینہ فیصلے کا بھر پور خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء اور صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جنرل (ر) احمد شجاع پاشا کی بطور گورنر سندھ تقرری کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔

شہلا رضا کا اپنے ٹوئٹر پیغا م میں کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ جاہل افواہ پھیلا رہے ہیں کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ہٹایا جارہا ہے اور ان کی جگہ سابق جنرل پاشا کو گورنر بنایا جا رہا ہے،آئین کے تحت صوبے کا گورنر کا اس صوبے کا رہائشی ہونا ضروری ہے جبکہ شجاع پاشا صوبہ پنجاب کے رہائشی ہیں، اسلئے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: سرکاری اداروں کے سربراہان کی تقرری کیلئے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ

واضح رہے کہ جنرل (ر) احمد شجاع پاشا پر پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ طور پر سرپرستی کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔

Related Posts