سرکاری اداروں کے سربراہان کی تقرری کیلئے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cabinet decides to amend laws for appointment of heads of govt institutions

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے ملک میں مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان کی تقرری کے لئے موجودہ قوانین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران پارلیمانی امور کے وزیر نے انتخابی اصلاحات سے متعلق وزیر اعظم کو 39 تجاویز پیش کیں جبکہ اجلاس میں کابینہ کی منظوری کے بغیر تقرریوں سے متعلق ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

وفاقی کابینہ نے قومی کمیشن برائے خواتین اور قومی ادارہ شماریات کے ممبروں کے ناموں کی منظوری دی اورتوانائی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر اسد عمر کو چینی بحران پر انکوائری کیلئے کل طلب کر لیا گیا

ملک و بیرون ملک سے قابل افراد کو سرکاری اداروں کی سربراہی کے لئے مقرر کرنے اورقواعد و ضوابط میں ترمیم کے لئے سفارشات پیش کرنے کیلئے ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔

Related Posts