کراچی میں جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشیدکے گھر پر فائرنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shots fired at residence of Jamaat-e-Islami leader in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: لیاری میں جمعرات کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے جماعت اسلامی کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کی رہائش گاہ پر گولیاں چلادیں، رکن اسمبلی اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے گھر پہنچ گئی، عبدالرشید نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے، شاہد آفریدی

رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید نے انھیں کسی بھی قسم کی دھمکیوں سے انکار کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ حملہ بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے انہیں عوام کی خدمت کرنے سے روک نہیں سکتے۔

پولیس نے گولیوں کے خول برآمد کرلئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ حافظ نعیم بھی اس واقعے کی خبر سن کر انکی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

Related Posts