بولنگ ایکشن غیر قانونی کہنے پر شعیب اختر کا وریندر سہواگ کو کرارا جواب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بولنگ ایکشن غیر قانونی کہنے پر شعیب اختر کا وریندر سہواگ کو کرارا جواب
بولنگ ایکشن غیر قانونی کہنے پر شعیب اختر کا وریندر سہواگ کو کرارا جواب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے وریندر سہواگ کی جانب سے اپنے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دینے پر کرارا جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپورٹس سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ اگر وریندر سہواگ کو آئی سی سی سے زیادہ معلومات ہے تو الگ بات ہے ورنہ انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سہواگ کو میرا بولنگ ایکشن غیر قانونی لگتا ہوگا لیکن پاکستان بھارت میں ایسا کسی اور کو نہیں لگتا، میرے بالنگ ایکشن کو آئی سی سی نے کلیئر کر دیا تھا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میری رائے سہواگ کے بارے میں بالکل مختلف ہے، وہ ایک بہترین پلئیر تھے اور متعدد بار بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وریندر سہواگ کی شعیب اختر پر تنقید، بولنگ ایکشن غیر قانونی کہہ دیا

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میں عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں اپنے خیالات کا اظہار دیکھ بھال کر کرتا ہوں، نہیں چاہتا کہ میری رائے سے کسی کی دل آزاری ہو۔

شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ سہواگ عموماً ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں لیکن میرے اچھے دوست ہیں، وریندر سہواگ کے الزامات میں نے نہیں سنے، میری ہمیشہ کوشش ہوتی تھی کہ آؤٹ کروں نہ کہ کسی بیٹر کو زخمی کروں۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپنے بیانات سے بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر کروں، میں پاکستان کا قومی ہیرو ہوں اس لیے میرے بارے میں وریندر سہواگ سوچ سمجھ کر بولیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے کہا کہ بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بنگلہ دیش کو باپ اور بیٹے کی مثال دینا، میرے خیال میں غیر مناسب ہے اور ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

Related Posts