وریندر سہواگ کی شعیب اختر پر تنقید، بولنگ ایکشن غیر قانونی کہہ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بولنگ ایکشن غیر قانونی کہنے پر شعیب اختر کا وریندر سہواگ کو کرارا جواب
بولنگ ایکشن غیر قانونی کہنے پر شعیب اختر کا وریندر سہواگ کو کرارا جواب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سابق بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اخترکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اُن کا بولنگ ایکشن غیرقانونی تھا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں وریندر سہواگ نے بھارتی ڈیجیٹل شو میں بیٹھ کر شعیب اختر کے بولنگ ایکشن پر الزامات عائد کیے، انہوں نے کہا کہ شعیب اختر بولنگ کے وقت اپنا ہاتھ چھپا کر بھاگتے تھے اور جھٹکا مارکر گیند کرواتے تھے۔

سابق بھارتی کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ شعیب اختر بھی اس بارے میں بخوبی جانتے ہیں کہ اُن کا بولنگ ایکشن غیرقانونی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز، پاکستان شرکت کیلئے رضامند

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی سال 2020 میں بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ نے شعیب اختر پر الزام عائد کیا تھا کہ اُن کا بزنس بھارت میں ہے یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی بھی بھارت کیخلاف کچھ نہیں کہتے۔

بعدازاں اس کے جواب میں شعیب اختر نے کہا تھا کہ میں کسی کے بارے میں تنگ نظر نہیں ہوں، پیسہ اللّٰہ دیتا ہے، بھارت نہیں اور 40 سال سے مجھے اللّٰہ ہی پال رہا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ سہواگ کے سر پر جتنے بال نہیں اس سے زیادہ میرے پاس پیسہ ہے۔

Related Posts