ساری دُنیا پاکستان کو انسانی حقوق کے تحفظ کا داعی سمجھتی ہے۔شبلی فراز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا پاکستان کو انسانی حقوق کے تحفظ کا داعی اور پاسدار سمجھتی ہے۔شبلی فراز
دُنیا پاکستان کو انسانی حقوق کے تحفظ کا داعی اور پاسدار سمجھتی ہے۔شبلی فراز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ساری دُنیا پاکستان کو انسانی حقوق کے تحفظ کا داعی سمجھتی ہے جبکہ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کا آئندہ 3 سال کیلئے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کے اہم فورم کی رکنیت عالمی برادری کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے جو ایک واضح ثبوت ہے کہ دُنیا پاکستان کو انسانی حقوق کے تحفظ کا داعی اور پاسدار سمجھتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ایشیاء بحر الکاہل گروپ میں 169 ووٹوں کی اکثریت سے پاکستان کو 3 سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی نے جنیوا میں قائم 47 رکنی ہیومن رائٹس کونسل کے 15 نئے ممبروں کے لئے  انتخابات کا انعقاد کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

Related Posts