شیخ رشید کیخلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا زبان، شیخ رشید پر کراچی میں بھی مقدمہ درج
بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا زبان، شیخ رشید پر کراچی میں بھی مقدمہ درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ پولیس نے جمعہ کو سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف کراچی میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ موچکو تھانے میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی، جس سے عوام مشتعل ہو گئے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب شیخ رشید کو جمعرات کی صبح گرفتار کر کے اسلام آباد کے آبپارہ تھانے لے جایا گیا، جس کے بعد انہیں اسلام آباد کی مقامی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پراسیکیوٹر نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے درخواست کو مسترد کردیا۔

شیخ رشید کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر راجہ عنایت الرحمان کی جانب سے درج پولیس شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:مریم نواز کی وجہ سے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا،شاہد خاقان عباسی

 اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو سابق صدر آصف علی زرداری پر الزامات عائد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور گزشتہ روز عدالت نے شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

Related Posts