مریم نواز کی وجہ سے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا،شاہد خاقان عباسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کی وجہ سے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا،شاہد خاقان عباسی
مریم نواز کی وجہ سے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا،شاہد خاقان عباسی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کے روز اعتراف کیا کہ وہ پارٹی کے نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مریم بی بی لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں، ان کو سپیس چاہیے، ہم وہاں ہوں گے تو اخلاف رائے بھی ہو سکتاہے۔

شاہد خاقان عباسی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ اس لیے دیا ہے کیونکہ ”مریم ایک سینئر لیڈر بن چکی ہیں،” انہوں نے مزید کہا کہ ”انہیں اسپیس کی ضرورت ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ”اگر میں وہاں ہوتا تو اختلافات پیدا ہو سکتے تھے،”۔

مریم نواز نے پارٹی اجلاس کی صدارت کے بعد بہاولپور میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کے معاملے پر ان سے ملاقات کریں گی۔اُن کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی ہمارے سینئر ہیں۔ وہ میرے بڑے بھائی ہیں اور نواز شریف کے دیرینہ ساتھی ہیں۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف نے قانون کی حکمرانی ختم کرکے جمہوریت اور معیشت کو تباہ کردیا، عمران خان

واضح رہے کہ مریم نواز تین ماہ لندن میں گزارنے کے بعد وطن واپس پہنچی ہیں، انہیں جنوری میں سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔ مریم کو پارٹی کی ”تنظیم نو” کا کام سونپا گیا ہے، لیکن چونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 مارچ تک انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی اجازت دی ہے، اس لیے پارٹی کے اندر تناؤ بڑھ گیا ہے۔

Related Posts