پاکستان میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششیں نا قابل فراموش ہیں۔شیخ رشید احمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششیں نا قابل فراموش ہیں۔شیخ رشید احمد
خیبر پختونخوا میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششیں نا قابل فراموش ہیں۔شیخ رشید احمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ملک میں قیامِ امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں قیامِ امن کیلئے فرنٹیئر کور کی کوششیں ناقابلِ فراموش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں فرنٹیئر کور (نارتھ) کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب اسکاؤٹس ٹریننگ اکیڈمی وارسک، پشاور میں منعقد ہوئی۔

وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے فرنٹیئر کور کے 28ویں ریکروٹ بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے فرنٹیئر کور کو خراجِ تحسین پیش کیا اور بہترین کارکردگی پر انعامات تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نئے تربیت یافتہ جوانوں کو افواجِ پاکستان کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ پاک فوج نے پاکستان میں قیامِ امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں جبکہ خیبر پختونخوا میں امن کیلئے فرنٹیئر کور کی کاوشیں ناقابلِ فراموش ہیں۔ آئی جی فرنٹیئر کور میجر جنرل عادل یاسین نے وزیرِ داخلہ کو یادگاری کلہ پیش کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کا خوف، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر آج سے بند

Related Posts