شہزادی نرگس تشدد کیس، پنجاب بار کونسل نے حسان نیازی کا لائسنس معطل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب بار کونسل نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی اور ان کے چار ساتھیوں کی جانب سے احاطہ عدالت میں سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ شہزادی نرگس کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانے پر وکالت کا لائسنس معطل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب بار کونسل کے وائس چئیرمین امجد اقبال نے شہزادی نرگس کے وکیل محمد ایاز بٹ ایڈووکیٹ کی درخواست پر مؤقف سننے کے بعد فیصلہ کرتے ہوئے حسان نیازی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق حسان نیازی کے خلاف شکایات پر ان کا لائسنس منسوخ کرتے ہوئے معاملہ مزید کارروائی کے لیے پنجاب بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

پنجاب بار کونسل نے حسان نیازی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے جہاں ایگزیکٹو کمیٹی ان کا مؤقف سنے گی۔

قبل ازیں محمد ایاز بٹ ایڈووکیٹ نے حسان نیازی کے خلاف کارروائی کے لیے پنجاب بار کونسل کو درخواست دی تھی اور کہا تھا کہ حسان نیازی ایڈووکیٹ نے ساتھی وکلا کے ہمراہ مجھ پر  اور میری مؤکلہ شہزادی نرگس پر تشدد کیا۔

وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی نے پنجاب بار کونسل کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سنے بغیر یک طرفہ مؤقف پر لائسنسن معطل کردیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حسان نیازی نے کہا کہ ‘شاہزوار بگٹی کے خلاف توہین کے کیس سے پیچھے ہٹنے کے لیے میرے اوپر شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘پنجاب بار کونسل نے مجھے سنے بغیر لائسنسن معطل کردیا ہے اور 5 روز قبل انہوں نے میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر بھی درج کرادی تھی’۔

حسان نیازی نے کہا کہ ‘ان شااللہ! میں پیچھے نہیں ہٹوں گا’۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ شہزادی نرگس کی مدعیت میں وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت چار دیگر ملزمان کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : محمکہ بورڈ و جامعات سے کنٹرولر اور سیکریٹریز کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

Related Posts