محمکہ بورڈ و جامعات سے کنٹرولر اور سیکریٹریز کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمکہ بورڈ و جامعات سے کنٹرولر اور سیکریٹریز کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
محمکہ بورڈ و جامعات سے کنٹرولر اور سیکریٹریز کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : حکومت سندھ کے محکمہ بورڈ ز و جامعات کی جانب سے سندھ بھر کے بورڈز میں مستقل سیکریٹریز اور کنٹرولرز بھرتی کے لئے امیداروں سے دستاویزات طلب کر رکھی ہیں۔ جس کے لئے فارم جمع کرانے کی حتمی تاریخ 22 جولائی رکھی گئی ہے۔ جب کہ 21 جولائی کو عیدالاضحی کی وجہ سے 23 جولائی تک سرکاری تعطیلات ہیں۔

سرکاری تعطیلات کی وجہ سے کئی امیدوار اپنے فارم محکمہ بورڈ اینڈ جامعات میں جمع نہیں کرا سکے ہیں۔ جب کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری تعطیلات کا اعلان بھی کردیا گیا ہے جس کے مطابق 20 سے 23 جولائی تک سرکاری چھٹیاں ہونگی۔ جس کی وجہ سے نجی و سرکاری کوریئر سروسز کی کمپنیوں کے دفاتر بھی بند رہیں گے اور از خود فارم جمع کرانے کی سہولت بھی میسر نہیں ہو گی۔

اس لئے امیدواروں کی جانب سے محکمہ بورڈز اینڈ جامعات کے سیکریٹری منصور عباس سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔ دوسری جانب امیداروں کا کہنا ہے کہ محکمہ کی جانب سے اگر سرکاری چھٹیوں کی وجہ سے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے تاکہ جو لوگ ابھی تک فارم جمع نہیں کر اسکے ہیں وہ بھی اپنے فارم جمع کرا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادی نرگس تشدد کیس، پنجاب بار کونسل نے حسان نیازی کا لائسنس معطل کردیا

Related Posts