بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق شاہد آفریدی نے اپنی رائے دیدی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعطم میرا فیورٹ رہا ہے لیکن وہ چار سال سے قومی ٹیم کا کپتان ہے اس کی قیادت میں بہت سے مسائل ہیں وہ بطور لیڈر کامیاب نہیں ہوسکا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سے کافی امید تھی، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی بھی تھے اور کنڈیشنز بھی پر پاکستان نے صلاحیت کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی۔

سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کو ہی دورہ آسٹریلیا میں کپتانی کرنا چاہیے۔ یہ دورہ پاکستان کے لیے اہم ہوگا۔ ورلڈ کپ میں جن ٹیموں نے اچھا کھیلا وہ اوپر ہیں۔ ورلڈ کپ کے بعد ماحول اسی طرح کا ہوتا ہے۔ بڑے ایونٹ میں آپ کو پریشر لینا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی کے لیے ابھی کافی وقت ہے۔ بھارت جو کر رہا ہے اسے کرنے دیں آپ اپنے معاملات پر توجہ دیں۔ آپ اتنی غلطیاں کریں گے تو پھر جیت نہیں سکتے۔ گراس روٹ کرکٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ورلڈکپ 2023: بھارت نے نیدرلینڈز کو بہ آسانی بڑے مارجن سے شکست دے دی

سابق کرکٹر نے کہا کہ قومی ٹیم کے تینوں شعبوں میں بہت ساری غلطیاں تھیں اور اس میں جارحانہ پن بھی نظر نہیں آیا۔مجھے پاکستانی ٹیم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں یہ امید نہیں تھی کہ قومی ٹیم اس طرح شکست کھائے گی۔

Related Posts