ورلڈکپ 2023: بھارت نے نیدرلینڈز کو بہ آسانی بڑے مارجن سے شکست دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے بہ آسانی شکست دے دی۔

بنگلورو میں کھیلےگئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی بیٹرز نے نیدرلینڈز کے بولرز کا بھرکس نکال دیا اور جیت کے لیے 411 رنز کا ہدف دیا، جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 250 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل بھارت نےمقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 410 رنز بنائے، شریاس آئیر128 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ کے ایل راہول نے 102 رنزکی اننگز کھیلی، کپتان روہت شرما نے 61 رنز اسکور کیے جبکہ ویرات کوہلی اور شبمن گِل نے 51 ،51 رنز بنائے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باسڈی لیڈا نے 2، پال وین میکیرن اور وین ڈر میروی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

411 رنز کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 48 ویں اوورز میں 250 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے تیجا ندامنورو 54 اور سائبرانڈ 45 رنز  بنا کر نمایاں رہے، کولن ایکرمین 35 اور میکس او ڈوڈ نے 30 رنز بنائے، بیس ڈی لیڈا 12، آریان دت 5 اور ویسلے بریسی 4 رنز بناسکے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور رویندرا جدیجا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، ویرات کوہلی اور روہت شرما نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Posts