شہباز شریف نے جلد بازی میں بل پیش کیا، یہ عدلیہ کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف نے جلد بازی میں بل پیش کیا، یہ عدلیہ کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے، عمران خان
شہباز شریف نے جلد بازی میں بل پیش کیا، یہ عدلیہ کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے، عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے جلد بازی میں بل پیش کیا، یہ لوگ عدلیہ کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے،عدلیہ کو پریشرائز کرنے کیلئے قانون سازی کی، آج قوم سمجھ گئی ہے ان کی ساری چالیں الیکشن سے بھاگنا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ نے ان کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں، مشرف دور میں بھی ایسا ظلم، تشدد نہیں دیکھا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ 30 سال سے ملک لوٹنے والوں کے کیسز ختم ہو گئے ہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے نیوٹرل ان کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں، ان دو جماعتوں کی کرپشن پر کتابیں لکھی گئیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جتنا لوگوں نے ان کو ماننے سے انکار کیا اتنا ہی ظلم کیا گیا، انسان اور جانوروں میں فرق ہوتا ہے، انسانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ڈنڈے نہیں مارے جاتے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہم نے پورا ایک ڈوزیئر بنایا ہے۔

25 مئی سے انہوں نے تشدد کرنا شروع کیا، ایک خاص آدمی کو لگایا جس نے ہر قسم کا تشدد کیا، انہوں نے یہ سب اس لیے کیا کہ ہم چوروں کو تسلیم کر لیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا ہے کہ ایک بدمعاش وزیر داخلہ بنایا ہوا ہے، مہذب معاشرے میں ایسے شخص کو وزیر داخلہ نہیں لگایا جا سکتا، رانا ثنا کا بیک گراؤنڈ قتل کرنا ہے، پوری دنیا میں اس کا بیان سنا گیا یہ بدمعاش ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگریز دور میں بھی سیاسی ورکرز کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہوا، ہم نے پرامن جیل بھرو تحریک شروع کی، جو پارٹی الیکشن چاہتی ہے وہ تصادم نہیں چاہتی، الیکشن سے بھاگنے والے انتشار چاہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عابد باکسر کے بیانات سب کے سامنے ہیں، سوشل میڈیا کے لڑکوں کو روزانہ اٹھایا جا رہا ہے، گھروں میں جا کر انہیں اغوا کر کے لے جاتے ہیں، کس دنیا کی جمہوریت میں ایسا ہوتا ہے؟۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات بل کا مسودہ منظور کر لیا

انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان والے اوپر سے ڈرامے اور میسنے بن جاتے ہیں، لوگوں کو آٹا دے کر تصویریں کھنچواتے ہیں، اندر سے ظالم ہیں، شہباز شریف نے 900 کے قریب لوگوں کو قتل کرایا۔

Related Posts