بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے اداکار سپر اسٹار شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اسٹار نے بیت اللہ شریف (خانہ کعبہ) پہنچنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور عمرے کی سعادت حاصل کی۔

معروف اداکار کی اس موقع پر لی گئی تصویر بھی منظر عام پر آگئی جس میں وہ احرام پہنے ہوئے ہیں۔

دو ہفتے قبل ہی بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں انہوں نے نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی نئی فلم ڈنکی کی مختلف مقامات پرعکسبندی کی۔

شاہ رخ خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں سعودی عرب میں فلم کی شوٹنگ کو شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے سعودی وزارت حکومت اور وزارت ثقافت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:قومی ترانے کا ریمکس بالکل اچھا نہیں لگا، سن کر بہت مایوسی ہوئی، عدنان صدیقی

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان بھی عمرے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں، ان کی بھی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ہمراہ موجود تھے۔

Related Posts